عمران خان کی مریم نواز کیخلاف بیان بازی، حمزہ شہباز کا بڑا اعلان

140

لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان کے مریم نواز پر نامناسب طنز  کے معاملے پر حمزہ شہباز  نے  آج پریس کانفرنس میں بیان دینے کا اعلان کر دیا۔

 

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد حمزہ شہباز نے مختصر گفتگو کی، اس دوران  صحافی نے  حمزہ شہباز سے سوال کیا کہ عمران خان کے مریم نواز بارے بیان پر کیا کہیں گے؟ جس پر حمزہ شہباز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج سوا چار پریس کانفرنس میں اس معاملے پر بیان دوں گا۔

 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی  چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز ملتان جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز کیخلاف بات کرتے ہوئے کہا کہ  ’گزشتہ روز مجھے کسی نے ایک ویڈیو کلپ بھیجا جس میں مریم کہیں تقریر کر رہی تھیں اور  بار بار اتنے جذبے اور جنون سے میرا نام لے رہی تھیں، جس پر میں مریم سے کہنا چاہتا ہوں کہ مریم دیکھو تھوڑا دھیان کرو جس طرح تم میرا نام لیتی ہو  کہیں تمھارا خاوند ہی نہ ناراض ہو جائے۔


تبصرے بند ہیں.