عمران خان کے بعد زرتاج گل کے مریم نواز پر شدید لفظی وار

143

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما زرتاج گل وزیر نے بھی مریم نواز پر لفظی وار کر دئیے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر   زرتاج گُل نے اپنے جلسے کی تقاریر کے کلپس شیئر کرتے ہوئے مریم نواز پر تنقید کے نشتر برسا دئیے۔

 

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مریم نواز نے  آج تک کونسلر کا الیکشن تک نہیں لڑا۔ بریانی کی پلیٹیں دکھا کے چند ہزار کا مجمع آئے دن اکٹھا کرتی ہیں۔

 

واضح  رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئےگزشتہ روز  ملتان جلسےمیں نامناسب لفظی وار کیا جس پر نہ صرف دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں بلکہ تجزیہ کاروں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شدید مذمت کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.