وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس، سماعت  25 جون تک ملتوی

23

لاہور: عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت  25 جون تک ملتوی کردی۔

 

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس پر سماعت ہوئی۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی ۔ لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کی جانب سے  مؤقف  اپنایا گیا کہ   بنک اکاونٹس اور پراپرٹی دس سال پہلے کے  ہیں ، اے این ایف نے حقائق کے برعکس انکو منجمد کررکھے ہیں ، عدالت سے استدعا ہے کہ  پراپرٹی اور بنک اکاونٹس بحال کرنے کا حکم دے ۔ انہوں نے اے این ایف کی جانب سے منجمد پراپرٹی اور اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست دائر کردی ۔جس پر عدالت نے اے این ایف سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 25 جون تک ملتوی کردی۔

تبصرے بند ہیں.