بارش سے گرمی کا زور ٹوٹے گا یا سورج مزید آگ برسائے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

37

لاہور:  ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے جبکہ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سورج کے آگ برسانے کا سلسلہ تاحال جاری رہے گا اور  آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں  موسم شدید گرم رہنے کی توقع ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق  آج بھی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے ،  ملتان اور ڈی جی خان میں درجہ حرارت 43، بہاولپور میں پارہ46 تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سندھ میں موہنجو دوڑو اور نوابشاہ میں درجہ حرارت 48، دادو میں 49 تک متوقع ہے جبکہ بلوچستان میں سبی، نوکنڈی اور تربت شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

 

طبی ماہرین نے شدید گرمی کی لہر کے باعث شہریوں کو تاکید کی ہے کہ غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں تاہم اگر باہر جا رہے ہیں تو سر کو ضرور ڈھانپیں اور سورج سے اپنے آپ کو محفوظ بنانے کیلئے چھتری اور سن سکرین کریم کا بھی استعمال کریں۔ جبکہ پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بھی انتہائی گرم موسم میں بے حد ضروری ہے۔

تبصرے بند ہیں.