خیبرپختونخوا: گرمیوں کی چھٹیاں کتنی اور کب سے ہونگی؟ طلبا کیلئے بری خبر

271

خیبر پختونخوا: محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے صوبے کے مختلف اضلاع کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات  کا اعلان کر دیا .

 

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا  کے مخصوص  اضلاع  میں  موسم سرما کی تعطیلات  صرف ایک ماہ کے لیے دی جائیں گی۔چھٹیوں کے حوالے سے نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 

اعلامیے کے مطابق صوبے کے میدانی علاقے کے اضلاع میں موجود تعلیمی ادارے  یکم جولائی سے 31 جولائی 2022 تک گرمیوں کی تعطیلات کریں گے۔تاہم پہاڑی علاقوں کے اضلاع کے تمام پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکول یکم جون 2022 سے 14 اگست 2022 تک گرمیوں کی تعطیلات کے لیے بند رہیں گے۔

 

 

تبصرے بند ہیں.