ن لیگ کو آصف زرداری نے چوک میں رسیوں سے باندھ کر مارا ہے :شیخ رشید 

21

راولپنڈی:ملک کی تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حالات امن کے دائرے سے باہر نکلے تو پھر کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ،جھاڑو بھی پھر سکتا ہے ۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے منحرف ارکان کیخلاف فیصلہ آنے کے بعد شیخ رشید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا جنہوں نے بھی یہ ماسٹر پلان بنایا اس کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہو رہی ہے ،اس ملک میں سیاسی اور معاشی قیامت آن پہنچی ہے اگر درست وقت پر درست فیصلے نہ کیے گئے تو نقصان سب کا ہو گا ۔

انہوں نے کہا قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی راجا ریاض بھی ہے جسے اپوزیشن لیڈر بنا دیا گیا ہے ،ملکی مفاد میں اس وقت صرف الیکشن کا اعلان ہی سب سے بہتر ہے ،ملک کو الیکشن کی طرف لیکر جانا چاہیے ،حالات امن کے دائرے سے باہر نکلے تو پھر کسی کے ہاتھ نہیں آئیں گے، خدشات ہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے جھاڑو بھی پھر سکتا ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان واضح طور پر پورے ملک میں الیکشن چاہتا ہے، آج اپنی تقریر میں بھی کہوں گا کہ پنجاب میں بھی استعفے دیں، پنجاب اسمبلی میں استعفوں کا فیصلہ عمران خان کو کرنا پڑے گا، عوام اور عمران خان دونوں چاہتے ہیں کہ پنجاب اسمبلی گھر جائے، عمران خان پنجاب میں اپنے ممبران سے بھی استعفے مانگ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں 31 مئی تک فیصلہ ہوتے اور 45 دن کے اندر ملکی سیاست کو بدلتے دیکھ رہا ہوں، جو ڈھونک رچانے جارہا ہے اس سے کچھ اور نکل سکتا ہے انکی سیاست نہیں، مسلم لیگ ن 2 ٹکڑوں میں تقسیم ہورہی ہے، کل بھتیجی نے چچا سے کہا ہے کہ الیکشن کراؤ، ن لیگ کو آصف زرداری نے چوک میں رسیوں سے باندھ کر مارا ہے، بلاول بھٹو کہہ رہا ہے کہ عمران خان روس بالکل صحیح گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.