حمزہ شہباز کے حلف کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے منظور

7

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی حمزہ شہباز شریف کے حلف کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے منظور کر لی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں حمزہ شہباز اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حمزہ شہباز نے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کیلئے مطلوبہ ووٹ نہیں لئے۔ 
درخواست کے متن میں تحریر ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حمزہ شہباز کے پاس مطلوبہ نمبرز نہیں اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے حمزہ شہباز کو بلاجواز وزیراعلیٰ کے انتخاب میں کامیاب قرار دیا۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلیٰ حلف کالعدم قرار دیا جائے اور حمزہ کو ہٹا کر وزیر اعلیٰ پنجاب کے نئے الیکشن کیلئے ہدایات جاری کی جائیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءاور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور کر لی گئی ہیں اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی آج سماعت کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.