پشاور سمیت خیبرپختونخواہ میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

40

پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش متوقع ہے لیکن اس کے باوجود زیادہ سے زیدہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ تیمرگرہ میں 6 ملی میٹر کالام اور سیدو شریف میں 5،5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.