وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے وزراءکابینہ سے فارغ

21

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے وزراءکو کابینہ سے فارغ کر دیا گیا ہے اور ایڈوائس بھی جاری کر دی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے مشیر اور پارلیمانی سیکریٹری کو بھی فارغ کیا گیا ہے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایڈوائس جاری کردی۔
ذرائع کے مطابق میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے فارغ کئے گئے صوبائی وزراءمیں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے نوبزادہ طارق مگسی اور مٹھا خان شامل ہیں۔
صوبائی کابینہ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مبین خان خلجی، مشیر نعمت اللہ زہری اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ملک نعیم بازئی کو فارغ کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری شاہینہ کاکڑ کو بھی بلوچستان کابینہ سے فارغ کردیا گیا ہے اور محکمہ ایس اینڈ جی اےڈی سے کچھ دیر میں نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے سردار یار محمدرند کو پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے نصیب اللہ مری کو بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.