انتخابی اصلاحات کا بل آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کیا ہے: خورشید شاہ

6

اسلام آباد: وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے انتخابی اصلاحات کا بل آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بغیرانتخابات نہیں ہو سکتے جبکہ حکومت نے آئندہ ہفتے انتخابی اصلاحات قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابات کیلئے 7 مہینے کا وقت مانگا ہے اس لئے اکتوبر اور نومبر تک عام انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں جبکہ ہمیں قانونی اور انتخابی اصلاحات بھی کرنی ہیں۔ 
خورشید شاہ نے کہا کہ قانونی اورانتخابی اصلاحات کچھ بجٹ سے پہلے جبکہ کچھ بجٹ کے بعد کی جائیں گی۔ عمران خان کی حکومت آئینی طریقے سے گئی جبکہ پنجاب میں حمزہ شہباز کے پاس چار ووٹوں کی اکثریت ہے۔
وفاقی وزیر آبی وسائل کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا جبکہ عمران خان کے خلاف توہین کے مقدمات کے بارے میں پیپلز پارٹی سے رائے نہیں لی گئی۔

تبصرے بند ہیں.