سری لنکا کیخلاف سیریزکیلئے قومی خواتین اسکواڈ کا اعلان

11

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے سری لنکا کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئےقومی خواتین اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

 

پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے بسمہ معروف قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گی جبکہ گل فیروزہ اور  صدف شمس بھی 15 رکنی سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں، اس کے علاوہ وکٹ کیپر بیٹر گل فیروزہ اور لیگ اسپنر طوبی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

 

دونوں ملکوں کے درمیان باہمی سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز باالترتیب 24، 26 اور 28 مئی کو کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے سیریز کا آغاز یکم جون کو ہوگا، دوسرا ون ڈے 3 جون جبکہ 5 جون کو تیسرا ایک روزہ میچ کھیلا جائے گا، یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔

قومی ٹیم کے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اسکواڈ میں بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، گل فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال اور طوبٰی حسن کو شامل کیا گیا ہے ۔ جبکہ ون ڈےانٹرنیشنل اسکواڈ میں کپتان بسمہ معروف  کے علاوہ  ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، گل فیروزہ، منیبہ علی صدیقی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین اور سدرہ نواز جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.