اہم سیاسی شخصیت کی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت

416

ملتان : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ‌ کے حلقہ این اے 154 سے اہم سیاسی شخصیت  پی ٹی آئی کا حصہ بن گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 ملتان سے تعلق رکھنے والے ملک ثاقب محمود مہے نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی۔انہوں  نے  بنی گالہ میں سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں باقاعدہ طور پر شامل ہو گئے۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی اور سابق وزیردفاع پرویز خٹک بھی موجود تھے.عمران خان نے ملک ثاقب کو پی ٹی آئی میں  شمولیت کے موقع پر روایتی مفلر پہنایا۔ملک ثاقب محمود   نے آئندہ عمران خان کے وژن کو آگے بڑھانے اور حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا بھی اعلان کیا ۔

 

تبصرے بند ہیں.