وزیر خارجہ بلاول بھٹو آج امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے

11

نیویارک: وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری تین روزہ امریکی دورے پر نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور امریکی وزرائے خارجہ کی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی جائے گی جس کے بعد بلاول بھٹو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور صدر اقوام متحدہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وفاقی وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری آج گلوبل فوڈ سیکیورٹی اجلاس میں شرکت کریں گے اور جمعرات کو سلامتی کونسل کی کھلی کچہری میں شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری اٹلی، جرمنی کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ وہ 21 مئی کو چین اور 23 مئی کو سوئٹزرلینڈ کا بھی دورہ کریں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.