نیویارک : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نیویارک پہنچ گئے ،بلاول بھٹو گلوبل فوڈ سیکیورٹی کال فار ایکشن کے وزارتی اجلاس اور بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی تنازعات اور خوراک کی حفاظت پر سلامتی کونسل کی کھلی بحث میں شرکت کے لیے لیے نیویارک پہنچے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا بحیثیت وزیر خارجہ یہ پہلا دورہ ہے جس کیلئے وہ امریکہ پہنچے ہیں ، وزیر خارجہ وہ کمرشل فلائٹ سے نیو یارک پہنچے ۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان، اقوام متحدہ پاکستان کے مستقل مشن اور سفارت خانے کے دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔
تبصرے بند ہیں.