شیخ رشید نے فیصلہ آنے کے بعد بڑی خبر دیدی 

90

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے فیصلہ آنے کے بعد بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اب شہباز شریف صاحب کو مرکز کی خیر منانی چاہیے کیونکہ مجھے خالد مقبول کہہ چکے ہیں کہ وہ کسی بھی وقت اپوزیشن بنچوں پر بیٹھ سکتے ہیں اور باپ نے بھی ہمارے سے رابطہ کیا ہے ،صدر کسی بھی وقت شہباز شریف سے اعتماد کا ووٹ مانگ سکتے ہیں ،ممکن ہے یہ لوگ لانگ مارچ سے قبل الیکشن کا اعلان کر کے دانشمندانہ فیصلہ کر لیں ۔

 

تفصیلات کے مطابق منحرف ارکان کا فیصلہ آنے کےبعد شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو چھوڑ دیں اب مرکز کی فکر کریں ،کیونکہ کسی بھی وقت صدر اعتماد کا ووٹ مانگ سکتے ہیں ،انہوں نے کہا نگرا ن حکومت کے سیٹ اپ کیلئے معاملات حل ہونا شروع ہو چکے ہیں ،نگران وزیر اعظم سے متعلق شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایک بات طے ہے کہ نگران وزیر اعظم کیلئے معیشت دان کو ہی سلیکٹ کیا جائے گا ۔

 

شیخ رشید نے کہا یہ لوگ جانے سے قبل دو بڑے کام کرنا چاہتے ہیں ایک ایف آئی اے پراسیکیوٹرز کے ذریعے کیسز ختم کروانا چاہتے ہیں دوسرا نیب سے متعلق آرڈیننس کو ختم کرنا چاہتے ہیں ،تاکہ ان کا راستہ صاف ہو جائے ۔

 

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا ان لوگوں کو معلوم تھا کہ کسی بھی وقت کچھ ہو سکتا ہے اور یہ ہی وجہ ہے جو پاسپورٹ ،اپنی حکومت اور ہفتے میں لندن سے دو فلائیٹس ہونے کے باوجود بھی نواز شریف واپس نہیں آئے ۔

تبصرے بند ہیں.