پاکستانی ٹک ٹاکر ز کی غلط حرکات ،انتظامیہ اِن ایکشن

37

اسلام آباد:پاکستانی ٹک ٹاکرز پیسہ کمانےکے چکرمیں ایسی ایسی خطرناک ویڈیوز بنانے لگے ہیں جس سے نہ صرف ان کی اپنی جان بلکہ دوسرے لوگوں کی جان کو بھی خطرہ ہو تا ہے ایسی ہی ویڈیوز گزشتہ روز سامنے آئیں جس میں ٹک ٹاکرز کی جانب سے مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کے سین موجود ہیں ۔

مارگلہ کی پہاڑیوں پر ٹک ٹاکرز کی جانب سے آگ لگانے کے معاملہ پر ڈی سی اسلام آباد نے نوٹس لے لیا ہے،ڈی سی اسلام آباد نے ضلعی انتظامیہ محکمہ وائلڈ لائف،پولیس اور سی ڈی اے کو کاروائی کی ہدایات جاری کر دیں ہیں،سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کے احکامات پر مارگلہ کہ پہاڑیوں پر پولیس اور متعلقہ اداروں کی پیٹرولنگ کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق جنگلات کو کسی صورت نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔واقعے میں ملوث تمام افراد کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس کے علاوہ اسلام آباد کے مختلف مقامات پر درختوں اور جھاڑیوں میں آگ کی صورت میں ایم سی آئی کی ٹیمیوں کو بھی متحرک رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.