کورونا وائرس نے مزید دو افراد کی جان لے لی

36

لاہور : ملک بھر میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر دو افراد کی جان لے لی جبکہ مزید  52نئے کیسز سامنے آگئے۔

 

نیشنل انسٹی ٹیوٹ  آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق  ملک بھر میں کورونا کے نئے کیسز  سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،  این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14ہزار 238ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 52 مثبت کیسز سامنے آگئے۔

 

ملک بھر میں گزشتہ روز  کورونا کیسز کے مثبت  آنے کی شرح صفر عشاریہ 37  فیصد رہی۔ جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا 108 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

تبصرے بند ہیں.