آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے، شہباز شریف سے ملاقات ہوگی، انتخابات کا اعلان متوقع 

157

 

اسلا م آباد: سابق صدر و پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری اسلام آباد پہنچ گئے ۔ آصف علی زرداری وزیراعظم شہبا ز شریف سے ملاقات کریں گے ۔ انتخابات سمیت اہم فیصلے متوقع ہیں۔

 

نیو نیوز کے مطابق آصف علی زرداری کراچی سے خصوصی طیارے کے ذریعے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے ۔آصف علی زرداری  وزیراعظم ہاوس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

 

وزیر اعظم شہباز شریف آصف علی زرداری کو نوازشریف سے ملاقات اور مسلم لیگ ن کے لندن میں ہونے والے اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔ انتخابات میں جانا ہے یا پھر بڑے فیصلے کرنے ہیں اس حوالے سے بھی فیصلہ ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.