سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ڈالر 194 روپے کا ہو گیا

40

کراچی: روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 69 پیسے اضافے کے بعد 194.21 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ سٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی کا رجحان ہے۔ 
 تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سیاسی صورتحال کے باعث معاشی صورتحال بھی گمبھیر ہوتی جا رہی ہے اور ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس وقت انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 69 پیسے اضافے کے بعد 194.21 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ 
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت قائم ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت میں اب تک 11روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے جبکہ اپریل کے بعد سے ڈالر کی قدر بڑھنے سے قرضوں کا بوجھ 14سو ارب روپے بڑھ گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی مندی دیکھنے میں آ رہی ہے اور 100 انڈیکس 44 ہزار کی نفسیاتی حد کھونے کے بعد 43 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گر گیا ہے، اور 1100 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 42 ہزار 375 پوائنٹس پر آ گیاہے۔ 

تبصرے بند ہیں.