عمران خان آج صوابی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے

37

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج گوہاٹی سٹیڈیم صوابی میں جلسہ کرے گی جہاں سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان شرکاءسے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان صوابی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے اور ان کیلئے 60 فٹ لمبا اور 30 فٹ چوڑا سٹیج تیار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کیلئے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں اور اس مقصد کیلئے ایک ہزار 669 اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.