عمران خان نے نہیں اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کا نمبر بلاک کیا ہے: مریم نواز 

110

 

گجرات : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کا نمبر بلاک نہیں کیا بلکہ اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کا نمبر بلاک کیا ہے ۔ عمران خان تمہارے ہاتھ سے گیم نکل چکی ہے۔ تمہارا کھیل ختم ہوگیا ہے۔ اب جو بھی کرنا ہے نواز شریف نے کرنا ہے۔

 

گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے مریم نواز شریف نے کہا کہ جس نمبر پر عمران خان فون کر رہے ہیں وہ نمبر بدل چکا ہے اور آگے سے آواز آ رہی ہے کہ آپ کو اب یہ سہولت میسر نہیں۔ نواز شریف نے چار سال بعد تم کو پھر کنٹینر پر پہنچا دیا ہے۔ الیکشن اس وقت ہوں گے جب نواز شریف فیصلہ کرے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ ن لیگ عمران خان کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ عمران خان خود کو بے نقاب کر رہا ہے۔ نواز شریف نے تم کو لندن سے بیٹھ کر مارا ہے۔ نواز شریف جہاں بھی وہ سیاست کا محور ہے۔

تبصرے بند ہیں.