اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی نے جہاں جے یو آئی کو صدر کے خواب دکھائے وہیں دوسری طرف خیبر پختونخوا گورنر کا عہدہ بھی جمعیت علما اسلام ف کے ہاتھ سے نکل گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) جمیعت علماء اسلام (ف) کو خیبر پختون خوا کے گورنر کا عہدہ دینے سے معذرت کرلی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے گورنر کا عہدہ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی گورنر خیبر پختون خوا کے عہدے کے لیے امیدوار تھیں۔ ن لیگ نے پی پی کو آئینی عہدے ملنے پر گورنر کے پی کے لیے معذرت کی،جے یو آئی کو وزارتیں اور ڈپٹی اسپیکر ملنے پر گورنر کے لیے معذرت کی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.