ملک میں طویل لوڈشیڈنگ جاری، شاٹ فال چار ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا

16

لاہور: بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان ، بجلی نے کب آنا ہے اور کب جانا ہے ، کوئی نہیں جانتا ۔ بجلی کی پیداوار اور طلب میں فرق ساڑھے چار ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ۔

 

ملک بھر میں عوام بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ذہنی مریض بن گئے ہیں ، گرمی سے تنگ عوام کا کہنا ہے کہ نہ دن کو سکون ہے اور نہ رات کو چین ہے ۔ جبکہ تاجروں کا کہنا ہے کہ شدید لوڈ شیڈنگ سے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں ۔

 

واضح رہے کہ ن لیگ کی حکومت نے یکم مئی سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ۔

 

دوسری جانب ، محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کی ہے ۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق نوابشاہ ، لاڑکانہ ، جعفرآباد ، جھل مگسی اور سبی میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ راجن پور میں 49 ، حیدرآباد ، میرپور خاص ، مٹیاری میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے ۔ کراچی میں پارہ 40 جبکہ لاہور میں 46 ڈگری تک جانے کی توقع ہے ۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی حالیہ لہر 16 مئی تک برقرار رہ سکتی ہے ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.