گرفتاری کے بعد عثمان ڈار کا بیان بھی آگیا

103

سیالکوٹ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کا گرفتاری کے بعد بیان بھی آگیا ہے جس میں حکومت کو خبردار کرتے ہوئے ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عثمان  بزدار نے پولیس کی قیدی وین سے اپنا ایک ویڈیو پیغام  جاری کیا ہے۔


پی ٹی آئی رہنما نے اپنے پیغام میں کہا کہ  ان لوگوں نے سیالکوٹ سے گرفتار کر کے ہمیں قیدیوں کی وین میں ڈالا ہے اور یہ سمجھتے ہیں کہ کپتان کے لیے ہمارے دل میں جو محبت ہے، جنون ہے، جذبہ ہے اسے اس قیدی وین میں ڈال کر یہ قید کر لیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کان کھول کر سن لو، جیل میں ڈالو، باہر نکلیں گے پھر حقیقی آزادی کی تحریک شروع کریں گے، پھر جلسہ کریں گے، یہ طوفان اب رکنے والا نہیں ہے، ڈالو جیلوں میں بھروں جیلیں لیکن ہم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، جیلیں بھی کاٹیں گے لیکن اپنے لیڈر کے ساتھ وفاداری نہیں چھوڑیں گے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اس امپورٹڈ حکومت اور ان امریکہ کے پپٹس کو اپنے لیڈر عمران خان کی قیادت میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے۔

 

واضح رہے کہ سیالکوٹ کی ضلعی انتظامیہ  کی جانب سے بلا اجازت جلسے کی تیاریاں کرنے پر پولیس نے کریک ڈاؤن کیا تھا اور عثمان ڈار، علی اسجد ملہی سمیت متعدد  کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

تبصرے بند ہیں.