پولیس نے عثمان ڈار سمیت متعدد کارکنوں کو حراست  میں لے لیا

359

سیالکوٹ: صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کی جگہ پر پولیس  نے کریک ڈاؤن  کرتے ہوئے عثمان ڈار سمیت متعدد  پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست  میں لے لیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق کارکنوں کے احتجاج کرنے پر پولیس  اہلکاروں کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی  جس پر پی ٹی آئی کے کارکن منتشر ہوگئے۔ پولیس کی بھاری نفری جلسہ گاہ میں موجود  جبکہ عثمان ڈار سمیت متعدد کارکنوں کو حراست  میں لے لیاگیا ہے ،پولیس نے کرین کی مدد سے جلسہ گاہ سے سامان ہٹانا بھی شروع کر دیا۔ْ

 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے آج سیالکوٹ میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پر امن جلسہ کرنا ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، ہم گھبرانے والے نہیں ڈٹے رہیں گے۔ حقیقی آزادی کی تحریک جاری رہے گی ، عمران خان آج سیالکوٹ ضرور آئیں گے۔

تبصرے بند ہیں.