پاکستان میں اومی کرون کی نئی قسم ،بیرون ملک سفر کرنے والے پھنس گئے 

18

اسلام آباد:پاکستان میں اومی کرون کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد بیرون ملک سفر کرنے والوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں حال ہی میں اومیکرون کی نئی قسم کی پہلے کیس کی نشاندہی  کے بعد  خلیجی ممالک اور سعودی عرب سے آنے والے ہوائی مسافروں کی سکریننگ کا فیصلہ  کیا گیا ہے ۔

ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ  کے ذریعے محدود رینڈم سکریننگ کا عمل آج رات 12:01 بجے سے اسلام اباد، لاہور اور کراچی ائرپورٹس پر نافذ العمل ہوگا۔ابتدا میں 150 افراد تک کے حامل چھوٹے جہازوں کے مسافروں میں سے 10 سے 15 مسافروں کے RAT ٹیسٹ ہونگے۔

250 یا اس زائد مسافروں کےحامل بڑے جہازوں کی صورت میں 15 سے 20 مسافروں کے RAT ٹیسٹ ہونگے۔ سول ایویشن اور سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ یہ اقدامات منسٹر آف ہیلتھ کی ہدایات پر عمل میں لارہے ہیں۔ یہ اقدامات سی-ڈی-سی کی طرف سے تا حکم ثانی نافذ رہیں گے۔

تبصرے بند ہیں.