حیدر آباد: صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد کے قریب مسافر ٹرین رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی آنے والی رحمان بابا ایکسپریس بولاری اور میٹنگ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی اور ٹرین کے انجن سمیت بوگیاں پڑی سے اتر گئیں۔
ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد فوری طور پر امدادی ٹیموں کو طلب کرلیا گیا اور ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے جبکہ حادثے کی وجہ بھی سامنے نہیں آ سکی ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ ڈاؤن ٹریک پر رحمان بابا ایکسپریس کی 10 کے قریب بوگیاں پٹری سے اتری ہیں جبکہ حادثے کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمدرفت روک دی گئی ہے۔
دوسری جانب ترجمان ایدھی کا بتانا ہے کہ حادثے کے مقام پر ایمبولینسز اور رضا کاروں کی بڑی تعداد بھیج دی گئی ہے تاہم ابھی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور قریب ترین کوٹری تعلقہ ہسپتال میں بھی حادثے کا کوئی زخمی نہیں لایا گیا۔
تبصرے بند ہیں.