راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں فارمیشن کا دورہ کیا اور جنگی مشقوں میں شریک فوجیوں کے تربیتی جذبے اور مہارت کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کھاریاں میں سینٹرل کمانڈ کی سٹرائیک فارمیشنز کی منصوبہ بندی کے عمل اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وار گیمز کا مقصد فارمیشن کے منصوبوں کی مزید بہتری تھا۔ آرمی چیف نے فیلڈ مظاہرے کا بھی مشاہدہ کیا جس میں مشقوں کی مہارت سے تکمیل اور نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال شامل ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشقوں میں حصہ لینے والے فوجیوں کے تربیتی جذبے اور مہارت کو سراہا۔
Prev Post
Next Post
تبصرے بند ہیں.