عمران خان کا آصف زرداری کیخلاف بیان، وفاقی وزیر قادر پٹیل کا ردِ عمل آگیا

24

اسلام آباد:  وفاقی وزیرقادر پٹیل نے چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم  عمران خان کی تقریر پر ردِ عمل دیتے ہوئے  سوال کیا ہے کہ  عدلیہ اور فوج کے خلاف مہم جوئی کا ٹھیکہ کہاں سے ملا ہے ؟ دوست ممالک کے دیئے ہوئے تحفے بازار میں بیچتے ہوئے شرم کیوں نہیں آئی؟ نیازی صاحب شوق سے سندھ آئیں وہاں سے صرف شٹ اپ کا جواب ملے گا ۔

 

 

رہنما پیپلزپارٹی اور وفاقی وزیر قادر پٹیل نے عمران خان کی تقریر پر رد عمل  دیتے ہو ئے کہا کہ آصف علی زرداری نے آمر مشرف کو نکالا، عمران خان ایک پھونک کی مار تھے ۔قادر پٹیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کو نوجوانوں کو گمراہ کرنے کا ٹھیکہ ملا تھا ۔ قادر پٹیل  نے  عمران خان سے سوال  کیا کہ عدلیہ اور فوج کے خلاف مہم جوئی کا ٹھیکہ کہاں سے ملا ہے ؟

 

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے سابق صدر کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا تھا کہ  آصف زرداری تمہارے بارے میں کہوں گا کہ گیدڑ کی موت آتی ہے تو وہ شہر کا رخ کرتا ہے،آصف زرداری میں نے کہا تھا میں باہر نکلا تو تمہارے لیے زیادہ خطرناک بنوں گا، تو بس اب میں سندھ آ رہا ہوں ۔

تبصرے بند ہیں.