عمران خان سے قوم کی ہمیشہ کے لیے جان چھوٹ گئی : نواز شریف نے بڑی خبر دے دی

186

 

لندن : سابق وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے وہ تباہی مچائی ہے جس کی مثال نہی ملتی ۔ شکر ادا کرو کہ عمران خان سے جان چھوٹی۔ عمران خان سے آئندہ الیکشن میں مکمل جان چھوٹ جائیگی۔

 

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف لندن آ رہے ہیں ان سے کل ملاقات ہوگی۔ عمران خان کی حکومت سر سے پاؤں تک بحران پیدا کر کے گئی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف نے ہمارا قومی کلچر ہی بگاڑ دیا ۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ستر سال میں پہلی بار ایسا کلچر دیکھ رہے ہیں۔ قوم کے نوجوانوں کو عمران خان نے بدتمیز بنا دیا ہے۔ معاشی، معاشرتی، آئینی بحران پیدا کردیے ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.