حکومت پاکستان کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ 

15

 

اسلام آباد: حکومت پاکستان کی ویب سائیٹ پر سائبر حملہ ہوا ہے ۔ حکام وزارت آئی ٹی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ  ڈی ڈاس اٹیک کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک چوک کرنے کی کوشش کی گئی ۔

 

نیو نیوز کے مطابق حکام وزارت آئی ٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈی ڈاس اٹیک میں ڈیٹا چوری نہیں ہوا ہے فائر وال کے ذریعے سائبر اٹیک کو روکنے کی کوشش کی گئی وزرات آئی ٹی نے تمام متعلقہ اداروں سے تفصیلات طلب کر لی سیکرٹری آئی ٹی نے کل اجلاس طلب کرلیا ہے۔

 

وزیر آئی ٹی  سید امین الحق کا کہنا ہے کہ وزارت آئی ٹی کے ادارے این ٹی سی کے سسٹم پر سائبر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔  این ٹی سی کے سرورز پر مختلف محکموں کی ویب سائٹس ہیں سائبر حملہ منگل کی صبح ساڑھے گیارہ بجے کیا گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی کے جامع نظام کی وجہ سے حملہ ناکام ہوگیا۔سائبر حملے کی وجہ سے کچھ محکموں کی ویب سائٹس ازخود معطل ہوئیں۔تمام ویب سائٹس کو 3 گھنٹے کے مختصر ترین وقت میں فعال کردیا گیا۔سائبر حملہ ڈیٹا سینٹر پر نہیں بلکہ نیٹ ورکنگ سائیڈ پر ہوا۔

تبصرے بند ہیں.