عمران خان سیاست کا سہارا لے کر فوج اور اداروں کیخلاف سازش کر رہا ہے

70

اس وقت بیرونی طاقتیں عمران خان کے ذریعے پاکستان میں اپنا ایجیڈا پش کروا رہی ہیں اور اپنا ایجنڈا چھپانے کیلئے اپنی ہی بیشنگ کروا رہی ہیں ۔ ایک نہایت منظم طریقے سے مسلم ورلڈ کو کمزور کیا جارہا ہے۔ بھولے بھالے عوام عمران خان کے بنیانئے کا شکار ہو رہے ہیں ۔

ہمیں سیاست کو بھلا کر اس مرتبہ ملک کا سوچنا ہو گا اور عمران خان کے سیاسی مفاد اور اس بیرونی سازش جس کو خان صاحب لیڈ کر رہے ہیں ، جو اداروں کے ، عدلیہ کے اور افواج پاکستان کے خلاف ہے ، اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا ۔

پاکستان کی فوج کے خلاف بات کرنا یا اس کے سپہ سالار کو متنازع بنانے کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان جو کے مسلم امہ کا علمبردار ہے اس کو کٹ ٹو سائز کیا جائے ، اس کی فوج کو کٹ ٹو سائز کیا جائے ، عوام کے دل سے فوج کی عزت نکالی جائے اور اس طرح ایک تیر سے دو شکار کئے جائیں ۔ ایک طرف واحد مسلم سپر پاور کو کمزور کردیا جائے اور دوسری جانب مسلم امہ کو کمزور کیا جائے ۔ پاکستان کو یوکرین بنا دیا جائے ۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم دنیا میں واحد ملک ہے جو اپنی فوج اور نیوکلیئر پاور ہونے کی حیثیت سے مسلم ورلڈ کا لیڈر ہے ۔ دیگر مسلم ممالک کی افواج کو تربیت دینے کے ساتھ ساتھ ان ممالک کی افواج کیلئے پاکستان ایک رول ماڈل ہے ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.