محکمہ موسمیات کی منگل سے گرمی میں اضافے کی پیش گوئی

93

لاہور: محکمہ موسمیات نے منگل سے ملک بھر بالخصوص کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کر دی ہے اور شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور منگل سے گرمی کی شدت بھی بڑھ جائے گی۔ 
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل سے شہر میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے اور 11 مئی سے کراچی سمیت اندرون سندھ میں ہیٹ ویو الرٹ بھی جاری کئے جا چکے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور شہر میں 18 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
منگل سے شہر کراچی میں دن میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ دن میں ہوا 20 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔

تبصرے بند ہیں.