قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہو گا

35

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہو گا جس میں ایوان کی معمول کی کارروائی سمیت اہم قومی امور نمٹائے جائیں گے اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل وسط سال بجٹ جائزہ رپورٹ پیش کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے جاری کئے گئے ایجنڈے کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل وسط سال بجٹ جائزہ رپورٹ پیش کریں گے جبکہ وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال عمومی شماریات ازسرنو تنظیم ترمیمی آرڈیننس پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ای او بی آئی کی پنشن میں اضافہ نہ ہونے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.