پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماں سے محبت کے اظہار کا  عالمی دن

9

ؒلاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماں سے محبت کے  اظہارِ کا  عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد  خلوص، شفقت، پیار اور صبر سے سرشار  اس رشتے کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا کے  اکثر ممالک میں ماؤں کا عالمی دن  مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہےتاہم  کئی ایسے ممالک بھی ہیں جو یہ دن جنوری، مارچ، اکتوبر یا نومبر  میں مناتے ہیں۔اس دن کو منانے کا مقصد ماں کے مقدس ترین رشتے کی عظمت و اہمیت کو اُجاگر کرنا اور ماں کے لیے احترام اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔
 

ماؤں کا عالمی دن منانے کی تاریخ بے حد قدیم ہے، قدیم یونان میں کئی دیوتاؤں کو جنم دینے والی سائی بیلے کا یادگاری دن بچوں کی جانب سے ماں کو تحائف دینے کا دن تھا۔
رومن لوگ جونو دیوی کی یاد میں ایک دن مختص کرکے اپنی ماؤں کو خوش کرنے کی کوشش کرتے تھے۔جبکہ ارضِ ہند میں ایک صدی قبل اسے پہلی بار باقاعدہ طور پر منانے کا سہرا اینا جاروس نامی ایک خاتون کے سر جاتا ہے جن کا تعلق امریکہ سے تھا۔ 

تبصرے بند ہیں.