راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں ، کوئی گھبراہٹ نہیں جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں کرلیں ۔
ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شیطانی چمگادڑوں کے چہرے دیکھیں یہ کہتے ہیں گھروں سے نکال کر ماریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اپنی اوقات پر آگئی ہے کل مریم نے جنرل فیض کا بار بار نام لیا ، انہوں نے لندن میں بیٹھ کر 14 بار فوج کے خلاف بات کی ، ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے ۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم بڑے دل کے لوگ ہیں دوبارہ آکر بھی ان کو معاف کریں گے ، اٹھارہ قتل میں ملوث ، منشیات فروش کا آج بھی کیس تھا کہتا ہے معاف کر دو وزیر داخلہ بن گیا ہوں ۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو ہٹانے کے انٹرنیشنل ایجنڈے سے عمران خان لیڈر بن گیا ہے ۔ ہماری حلقوں میں پوزیشن مقبولیت کی انتہا کو پہنچ گئی ہے ۔ ہمیں الیکشن کی تاریخ چاہیے ملک کو بچانے کیلئے ، فوج کی عظمت اور نیک نامی میں اضافے کیلئے الیکشن چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے تعلق نہیں عمران خان کو سپورٹ کرتا ہوں ۔ 20 مئی کے بعد عمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے ۔
تبصرے بند ہیں.