ہوانا: کیوبا کا دارالحکومت ہوانا دھماکے سے گونج اٹھا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 22 ہو گئی جبکہ 65 سے زائد زخمی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے ایک لگژری فائیو سٹار ہوٹل میں ہونیوالے دھماکے میں اب تک 22 افراد ہلاک جبکہ 65 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، دھماکہ کی گونج دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے وقت ہوٹل بند تھا تاہم صرف سٹاف موجود تھا۔دھماکہ کی وجہ کسی قسم کی دہشتگردی نہیں بلکہ گیس لیکج بتائی جا رہی ہے۔
متعدد رپورٹس میں اس بات کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ہوٹل کے باہر کھڑی گاڑی میں رکھے گیس سلینڈر کے باعث دھماکے ہوا ، تاہم سرکاری سطح پر فی الحال اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
کیوبا کے وزیر سیاحت کے مطابق دھماکے میں کسی غیر ملکی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں، تاہم ہوٹل کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
تبصرے بند ہیں.