کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع چاغی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی میں زلزلہ آیا ہے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت5.1ریکارڈ کی گئی۔تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
یہ بات ذہن میں رہے کہ ہماری زمین یوریشین، انڈین اور اریبین تہوں سے مل کر بنی ہے۔ زمین کے نیچے کا درجہ حرارت انتہائی گرم ہے، جب یہ گرمی جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹیں سرکنا شروع جاتی ہیں، اس سے زمین زور زور سے ہلنا شروع ہو جاتی ہے، اسی کیفیت کو زلزلہ کہا جاتا ہے۔
آتش فشاں کا پھٹنا اور زلزلوں کا آنا دنیا کے ان علاقوں ميں زیادہ ہے جو ان پلیٹس کے اوپر پر ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دو تہائی ایریا فالٹ لائنز پر کھڑا ہے، ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آنے کا خطرہ ہے۔
تبصرے بند ہیں.