کراچی:سی ویو پرلاپتہ ہونیوالےتینوں بچے مل گئے

71

کراچی: شہر قائد میں سی ویو پرلاپتہ ہونیوالےتینوں بچے مل گئے.

 

پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے سمندر پر لاپتہ ہونے والے تینوں بچے مل گئے جن میں چھ سالہ جویریہ، آٹھ سالہ فیصل اور ساڑھے تین سالہ حارث نامی بچے شامل ہیں ، تینوں کو  والدین کےحوالےکردیاگیا۔تاہم سمندر میں ڈوبنےوالےایک نوجوان کی تلاش تاحال جاری ہے۔

 

واضح رہے کہ سی ویو کلفٹن پر  دو نوجوان ڈوب گئے  تھے ، کئی گھنٹے کی جہدوجہد کے بعد فلاحی اداروں کے غوطہ خوروں نےشہزاد سونو نامی لڑکے کی لاش نکال لی جبکہ ڈوبنے والے دوسرے لڑکے دانیال کی تلاش میں غوطہ خوروں کو کامیابی نہ مل سکی، رات اندھیر ے کی وجہ سے  غوطہ خوروں نے امدادی کام روک دیا تھا۔ ڈوبنے والے دونوں لڑکوں کا تعلق پپری سے ہے، شہزاد سونو دو بھائیوں میں بڑا اور کباڑ کا کام کرتا تھا۔ ڈوبنے والے دوسرے لڑکے کی تلاش کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

 

 

ڈوبنے والے نوجواں کے لواحقین نے انتظامیہ اور پولیس پر الزام عائد کیا کہ  بدھ کی دوپہر دونوں لڑکوں کے ڈوبنے کی اطلاع انتظامیہ اور پولیس کو  دی مگر کسی نے مدد نہیں کی۔

تبصرے بند ہیں.