سابق وزیراعظم عمران خان کا 6 مئی کو میانوالی میں جلسے کا اعلان

59

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 6 مئی کو میانوالی میں جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز کرنے لگا ہوں۔ 
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے میانوالی کے عوام کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 6 مئی کو میانوالی میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کروں گا، جمعہ کے روز میں آپ کے پاس آرہا ہوں، حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز کرنے لگا ہوں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ امپورٹڈ اور کرپٹ ترین لوگوں کی حکومت کو ہم پر مسلط کیا گیا جس کی غلامی سے آزاد کرنے کرنے کیلئے اسلام آباد لانگ مارچ کی کال دی ہے اور اس کی تیاری کا آغاز کر رہے ہیں، میانوالی نے پہلی بار مجھے قومی اسمبلی کی سیٹ جتوائی تھی، آپ سے ہی اس تحریک کا آغاز کر رہا ہوں۔ 
انہوں نے کہا کہ جمعہ کو جلسہ عام میں بھرپور شرکت کریں اور پورے پاکستان کو پیغام دینا ہے کہ میانوالی میرے ساتھ کھڑا ہے، میانوالی ’غلامی نامنظور‘ کیساتھ کھڑا ہے، میانوالی ’امپورٹڈ حکومت نامنظور‘ کے ساتھ کھڑا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.