نکولس پوران ویسٹ انڈیز وائٹ بال ٹیم کے کپتان مقرر

7

لاہور: ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے  کیرون پولارڈ کی ریٹائرمنٹ کے بعد نکولس پوران کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتان دینے کا اعلان کر دیا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق  34 سالہ کیرون پولارڈ نے گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی جس کے بعد ویسٹ انڈیز کے بورڈ نے  26 سالہ نکولس پوران کو کپتان مقرر کر دیا ہے۔نکولس پوران نے کیرون پولارڈ کی غیر موجودگی میں گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بھی  ٹیم کی قیادت کی تھی۔

 

 

ٹیم کی کپتانی ملنے کے بعد  نکولس پوران نے اپنے بیان میں کہا کہ ’میں ویسٹ انڈیز کے ماضی کے عظیم کرکٹ شخصیات کے نقش قدم پر چل رہا ہوں جن کی ویسٹ انڈیز کی کرکٹ کیلئے بے پناہ خدمات ہیں۔‘

 

 

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے وکٹ کیپر  نکولس پوران ایک جارحانہ بلے باز ہیں اور  اس وقت انڈین پریمیئر لیگ میں سن رائزرز حیدرآباد کے لیے کھیل رہے ہیں۔

 

 

ویسٹ انڈیز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ جمی ایڈمز نے کہا کہ ’ہمیں یقین ہے کہ نکولس پوران  اپنے تجربے اور  پرفارمنس کی بنیا د پر  ویسٹ انڈیز کی  وائٹ بال ٹیموں کی قیادت کرنے کے چیلنج کے لیے تیار ہیں۔‘

 

تبصرے بند ہیں.