حکومت کا گورنر اسٹیٹ بینک کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

4

اسلام آباد: شہباز شریف حکومت نے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی  مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ  کر لیا۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ آج گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی تین سالہ معیاد ختم ہو رہی ہے ، ان کی پاکستان کے لیے خدمات کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، میں نے ان سے بات کی ہے اور انہیں حکومت کے فیصلے  سے آگاہ کر دیا ہے ۔

مفتاح اسماعیل نے رضا باقر سے متعلق لکھا کہ وہ ایک غیر معمولی قابلیت رکھنے والے شخص ہیں ، ہم دونوں نے قلیل مدت کیلئے ایک ساتھ کام کیا جو بہترین رہا، ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

 

 

اس حوالے سے ذرائع کا دعویٰ ہے  کہ حکومت کی جانب سے ڈاکٹر رضا باقر کو بطور گورنر  اسٹیٹ بینک  مدت ملازمت میں مزید توسیع نہیں دی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.