بشریٰ نامی خاتون  کی خلع لینے کی خبر کو سابق خاتون اول سے جوڑنے پر پی ٹی آئی کا ردِعمل

918

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گل نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان طلاق سے متعلق خبر کی شدید مذمت کی ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق سابق معاون خصوصی وزیراعظم برائے سیاسی روابط شہباز گل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی طلاق سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرگردش خبر کی سرخی کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ ’ بشریٰ بی بی نے عمران خان سے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا‘

 


پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں  اس خبر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تاریخ نے آج صحافت کے نام پر ایک اور رسوائی دیکھی ہے۔‘

 

شہباز گل کے مطابق گجرات سے تعلق رکھنے والی ایک  بشریٰ نامی خاتون کی اپنے شوہر عمران خان سے خلع لینے کی خبر کو سابق خاتون اول سے جوڑا گیا۔

 

 

تبصرے بند ہیں.