یہ مسلمانوں کے جذبات تھے :شیخ رشید کی روضہ رسول ؐ پر ہونے والے واقعہ کی حمایت 

75

 

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کل جو کچھ روضہ رسول پر ہوا وہ پاکستانی مسلمانوں کے جذبات تھے یہ سب عمرے کے زائرین تھے جو روضہ رسول پر حاضری کے لیے گئے تھے اور حاضری کے دوران چوروں کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیے بغیر رہ نہ سکے۔

 

شیخ رشید نے کہا کہ لوگوں کی تعداد سینکڑوں میں نھیں بلکہ ہزاروں میں تھی۔ میری بات نوٹ کرلی جائے اس ملک کا موجودہ چور وزیراعظم جہاں بھی جائے گا اسے پاکستانیوں کی  نفرت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

 

انہوں نے کہا کہ لوگوں میں اس کے خلاف نفرت اور اس کی چور بزاریوں  کی وجہ سے پاکستانیوں کو موجودہ حکمرانوں سے شدید قسم کی نفرت ہے کیوں کہ دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں کے نزدیک موجودہ حکمران نہ صرف امپورٹڈ، سیلیکٹڈ اور چور ہیں بلکہ پاکستانیوں کے لیے نفرت کا نشان بھی بن چکے ہیں۔ لوگ ان کی شکل نہیں دیکھنا چاہتے۔

تبصرے بند ہیں.