سابق صدر مملکت آصف علی  زرداری دبئی پہنچ گئے

112

 

دبئی: سابق صدر مملکت آصف علی  زرداری مختصر دورے پر دبئی پہنچ گئے ہیں ،توقع ہے کہ وہ عید سے قبل واپس  وطن آئیں گے اور عید نواب شاہ میں منائیں گے ۔

 

 

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری ایگزٹ کنڑول لسٹ سے نام خارج ہونے کے بعد تقریباً 5 برس بعد  دبئی پہنچ گئے، سابق صدر  رات گئے نجی طیارے سے اسلام آباد سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

 

 

چند روز قبل ہی وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 200 سے زائد افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی تھی جس میں آصف علی زرداری کا نام بھی شامل تھا۔

 

 

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور اقتدار میں وفاقی کابینہ نے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے تھے۔

تبصرے بند ہیں.