کیلی فورنیا: دنیا کی مقبول ترین مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو 44 بلین ڈالر میں خریدنے والے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے مشہور سافٹ ڈرنک برانڈ کی ملکیت کے حصول پر نظریں جما لیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایلون مسک نے ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اب آئندہ کوکا کولا کو خریدنے جا رہا ہوں تاکہ اس میں دوبارہ کوکین شامل کر سکوں‘۔
Next I’m buying Coca-Cola to put the cocaine back in
— Elon Musk (@elonmusk) April 28, 2022
واضح رہے کہ دنیا کے مشہور سافٹ ڈرنک برانڈ کوکا کولا بنانے والی کمپنی ابتدا میں اپنے مشروب میں کوکین شامل کرتی تھی کیونکہ تب اِسے مختلف بیماریوں کے لیے بطور ٹانک استعمال کیا جاتا تھا۔جس کی طرف ایلون مسک نے اشارہ کیا۔
واضح رہے کہ ایلون مسک کے کُل اثاثے فی الحال 253 بلین ڈالر ہیں جبکہ کوکا کولا کی حالیہ مارکیٹ ویلیو 284 بلین ڈالر ہے تاہم وہ اس وقت سافٹ ڈرنک برانڈ خریدنے کی طاقت نہیں رکھتے مگر ایلون مسک کیلئے کچھ بھی نا ممکن نہیں اور ممکن ہے کہ مستقبل میں وہ کوکا کولا کی ملکیت حاصل کر کے دنیا کو ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر حیران کر دیں۔
This exchange continues to haunt me pic.twitter.com/W06oSqx0MR
— Dave Smith (@redletterdave) April 25, 2022
ایلون مسک نے 5 سال قبل ٹوئٹر کو خریدنے کے حوالے سے بھی کامیڈین ڈیو اسمتھ کے ساتھ ایسا ہی ایک ٹویٹ کیا تھا لیکن آج وہ اپنے اُس مذاق کو حقیقت کا روپ دے چکے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.