معروف ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کا بولڈ لباس، سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے

226

 

لاہور: معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین ایک بار پھر اپنے بولڈ لباس کے باعث سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئیں۔

 

 

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ ایک بار پھر غیر معمولی لباس پہننے کی وجہ سے خبروں میں ہیں، انہوں نے اپنی ایک نئی ویڈیو میں نیلے رنگ کا خوبصورت گاؤن زیب تن کیا تاہم اس کے ساتھ  پہنے ٹراؤزر  نے انہیں سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا شکار بنایا۔ نادیہ نے گاؤن کیساتھ سکن رنگ کا اسٹریچ ایبل اور سکن فٹ  ٹراؤزر پہنا ہوا ہے۔ تاہم صارفین کو انکا یہ ٹراؤزر ایک آنکھ نہیں بھایا اور اسے بدترین لباس قرار دیا۔

 

کئی سوشل میڈیا صارفین نے ماڈل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نادیہ حسین یہ سب کام جان بوجھ کر کرتی ہیں اور وہ یہ بھی جانتی ہیں کہ اس طرح کی حرکتیں سوشل میڈیا پر دھوم مچاتی ہیں۔ چند مداحوں نےسخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ۔ تاہم  کچھ مداحوں نے ان کے لباس کو  پسند بھی کیا۔

واضح رہے نادیہ حسین  ایک خوبصورت ماڈل، اداکارہ اور ایک باصلاحیت کاروباری شخصیت ہیں، وہ اپنی بے باک اور خوبصورت شخصیت کی وجہ سے مقبول ہیں۔ ماڈل و اداکارہ اپنے متنازعہ بیانات اور بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.