کراچی: سندھ حکومت نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر یکم مئی کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
صوبائی حکو مت کی جانب سے یکم مئی کو عام تعطیل کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق یکم مئی کو عالمی یوم مزدور کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں ہر سال یکم مئی کو عالمی یوم مزدور کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد مقصد مزدوروں، محنت کشوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کے حل کرنے کیلئے آواز اٹھانا ہے۔
تبصرے بند ہیں.