بلاول بھٹو نے وزیر خارجہ کا حلف اٹھا لیا

93

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خارجہ کا حلف اٹھا لیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلاول بھٹو سے حلف لیا۔ 
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، پیپلز پارٹی پالیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری، آصفہ بھٹو زرداری، شہید بینظیر بھٹو کی بہن محترمہ صنم بھٹو نے خصوصی شرکت کی۔ 
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ، نوید قمر، شیری رحمن، خورشید شاہ، وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر اور سلیم مانڈوی والا نے بھی بلاول بھٹو زرداری کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ 
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں پیپلز پارٹی کی حنا ربانی کھر وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہیں جبکہ اتحادی حکومت کے قیام کے بعد بلاول نے وزیراعظم سے مکمل اختیارات کیساتھ وزارت خارجہ کا مطالبہ کیا تھا۔ 

تبصرے بند ہیں.