عدالت نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے درخواست نمٹا دی

35

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے  مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف  کی طرف سے  درخواست واپس لینے پر خارج کر دی۔

 

 

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی عمرے پر جانے کی اجازت اور پاسپورٹ واپسی کیلئے  دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔ مریم نواز کے وکیل نے پاسپورٹ کی واپسی کی درخواست واپس لے لی، عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد نمٹا دی۔

 

 

واضح رہے کہ  گزشتہ روز مریم نواز پاسپورٹ واپسی سے متعلق درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے سماعت سے معذرت کے بعد تین بینچز تحلیل ہوئے ، بعد ازاں درخواست پر سماعت کے لئے چوتھی مرتبہ   جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم  پر مشتمل نیا 2 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.